سربراہ پاک فضائیہ کی آذربائیجان کے وزیردفاع اور کمانڈر ایئر فورس سے ملاقات
اسلام آباد (آئی این پی) سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور کمانڈر آذربایئجانی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے عسکری تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔کمانڈر آذربائیجانی فضائیہ نے پاک فضائیہ کے تربیتی نظام کے کردار کی تعریف کی۔ سربراہ آذربائیجان فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر پروگرام کی ملکی سطح پر تیاری کی بھی بھرپور پذیرائی کی۔ بعد ازاں ایئرچیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
سربراہ پاک فضائیہ