نئے منصوبے سمارٹ سکول کے تحت تمام کمپوٹر لیبز کواپ گریڈ کردیا جائیگا: شہرام ترکئی 

نئے منصوبے سمارٹ سکول کے تحت تمام کمپوٹر لیبز کواپ گریڈ کردیا جائیگا: شہرام ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کے نئے منصوبے سمارٹ سکول کے تحت محکمہ تعلیم کے تمام کمپیوٹرلیبز کو اپ گریڈکردیاجائیگا جبکہ کورس میں کنٹینٹ اورکریکولم کوبھی دورجدید کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈکردیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کی تعلیم تمام مضامین کیلئے ضروری ہے جس پر حکومت بھرپورتوجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ تعلیم کے نئے پروگرام سمارٹ سکول منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن، ایم ڈی آئی ٹی بورڈ، ڈائریکٹرآئی ٹی اوردیگرحکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ شہرام خان ترکئی نے حکام کو ہدایت کی کہ آئی ٹی ٹیچرز کی سلیکشن کیلئے مقررہ کردہ تعلیمی قابلیت اورتجربہ کی تفصیلات فراہم کی جائے جس میں مزید اصلاحات ضرورت کے مطابق لائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام آئی ٹی اساتذہ کی پروموشن مکینزم کوحتمی شکل دے کر جلد ازجلدپیش کیاجائے۔ آئی ٹی ٹیچرز کے ریگولربنیادوں پرٹریننگ میکنزم بنایاجائے تاکہ وہ اپ گریڈڈ ٹیکنالوجی سے واقف رہیں۔ اسی طرح آئی ٹی ٹیچرز کی خالی آسامیوں کو بھی جلد ازجلد پوراکیاجائے تاکہ کوئی بھی پوسٹ خالی نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ آئی ٹی اورٹیکنالوجی کا دورہے ہم نے اپنے بچوں کو بہترکل کیلئے تیارکرناہے۔ تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پرصوبے اورملک کا نام روشن کرسکیں۔ صوبائی وزیرتعلیم نے سمارٹ سکول پروگرام کی سٹریٹیجی کو جلد ازجلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ جن میں ہرکام کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقررکیاگیاہو۔ انہوں نے محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹوریٹ لیول پرآئی ٹی کے امور کو دیکھنے کیلئے ایک آفیسرکی ڈیوٹی کی بھی ہدایت کی۔ شہرام خان ترکئی نے کہاکہ اس پروگرام کی کامیابی اوراس کو پورے صوبے کے تمام ہائر سیکنڈری سکولز تک وسعت دی جائیگی اور وقتافوقتاً آئی ٹی لیبز کومزید اپ گریڈکیاجائیگا۔#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -