وزیر قانون سے چارسدہ سے آئے ہوئے مختلف وفود کی ملاقات 

وزیر قانون سے چارسدہ سے آئے ہوئے مختلف وفود کی ملاقات 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان سے ضلع چارسدہ کے انکے حلقہ نیابت سے آئے ہوئے ایک عوامی نمائندہ وفد نے منگل کے روزپشاور میں ملاقات کی اورانکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر قانون نے ان کے مسائل پوری توجہ اور ہمدردی سے سنے اور موقع پرہی بعض مسائل کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے اس موقع سلطان محمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی حقیقی خدمت کرنے اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔ انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صحت و تعلیم سمیت دیگر اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور دستیاب وسائل کے مطابق بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ضلع چارسدہ کو ماڈل ضلع بنانا ان کاا مشن ہے اور اس سلسلے میں ضلع چارسدہ کیلئے میڈیکل کالج، ڈی ایچ کیو کی اپگریڈیش، کلا ڈھیر فلائی اوور اور سڑکوں کے جال سمیت دیگر چھوٹے بڑے منصوبے شامل ہیں جس کی تکمیل سے ضلع چارسدہ کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی۔ سلطان خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے علاقے کے مسائل حل کرنے پر دلی سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔وفد نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -