منشیات فروش گرفتار،بھاری  مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

منشیات فروش گرفتار،بھاری  مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے اور جرائم میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کر لیاگیا ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پرلاکھوں روپے مالیت کی منشیات 19 کلو گرام سے زائد چرس،2600 گرام گرام ہیروئن،704 گرام آئس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن منصور آمان کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تیزی لاتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے دوران ایس پی سٹی عمران خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سرب احسان شاہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغامیر جانی شاہ علی سید خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف کاروئیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں عامر ولد انور تاج سکنہ بھانہ ماڑی،،گلزار ولد حسین شاہ سکنہ ہزارخوانی اور شاکراللہ ولد دل اکبر خان سکنہ افریدی آباد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 10 کلو چرس،ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن اور 200 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے جبکہ اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ ارباب نعیم حیدر نے مختلف کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان ریاض ولد گل محمد،سلمان ولد شاد محمد،طارق محمود ولد نائب گل،احسان اللہ ولد عبد الباقی،محمد واجد ولد محمد عمران،احسان ولد عزت خان،جہانزیب ولد عبد الباقی،حماد ولد ارشد علی اور کاشف ولد محمد دیار کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر5780 گرام سے زائد چرس، 1500 گرام ہیروئن، لاکھوں روپے مالیت کی 504 گرام آئس اور اسلحہ بھی برآمد کرلی گئی ہے،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین معہ دیگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش تیمور خان ولد سید رسول سکنہ ترناب فارم اور مظفر خان ولد عبداللہ خان سکنہ برقمبر خیل باڑہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے 4 کلو گرا م سے زیادہ چرس، برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -