نوشہرہ کے ڈی پی او نجم الحسنین  کا نشئی کی بحالی سنٹر کا دورہ

نوشہرہ کے ڈی پی او نجم الحسنین  کا نشئی کی بحالی سنٹر کا دورہ

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کاپبی میں ریبلیٹشن (منشیات سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے بنائے گئے) سنٹر کا دورہ۔اس موقع پر DSPپبی بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر وصال نے سنٹر میں منشیات سے چھٹکارہ حاصل کرنے والوں کو دی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔سنٹر میں 90افراد کے رہائش کی گنجائش ہے۔ان افراد کو منشیات سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور معاشرے میں باعزت طریقے سے رہنے کی بھرپور ٹریننگ دی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سنٹر میں مقیم منشیات سے متاثرہ افراد سے بھی ملے اور انہیں دوبارہ صحت مند زندگی کی طرف آنے اور ذمہ دار شہری بننے پر مبارک باد دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے سنٹر میں کام کرنے والے ممبران کے کرادر کو سراہا اور امید ظاہر کی یہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی اسی طرح عوام کے فلاح ی کام کرکے ملک وقوم کی ترقی میں بھر پور کرادر ادا کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -