اینٹی کرپشن کی کارروائی، 1500کنال سرکاری اراضی واگزار

اینٹی کرپشن کی کارروائی، 1500کنال سرکاری اراضی واگزار

  

لاہور(نیوز رپورٹر) اینٹی کرپشن نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرا لی تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری میں بااثر قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا صوبائی حکومت کی 1500کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی امیر حسین، نیاز اور مجتبیٰ سیال سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قابض تھے واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت چھ کروڑ روپے ہے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن چکنمبر 11/3 اٹھارہ ہزاری میں کیا گیا قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جھنگ کی سربراہی میں کیا گیا اینٹی کرپشن نے رقبہ واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کردیا اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ کو قابضین سے تاوان کی وصولی کیلئے ہدایات کردی ہیں پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

زمین واگزار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -