گیس لیکج سے گھر میں خوفناک آگ، دو کمسن بہنیں جھلس کر جاں بحق 

گیس لیکج سے گھر میں خوفناک آگ، دو کمسن بہنیں جھلس کر جاں بحق 

  

رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان) گیس لیکج سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی دو کمسن حقیقی بہنیں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں‘ گھریلو سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا‘ ریسکیو عملہ نے (بقیہ نمبر2صفحہ10پر)

آگ پر قابو پاکر میتیں ورثا کے حوالے کردیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب نورے والی کے علاقہ میں واقع مقامی ہوٹل کے قریب گیس کی لیکج سے اچانک گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر کواپنی لپیٹ میں لے لیا اور کمرے سوئی ہوئی دو کمسن بچیاں جوکہ حقیقی بہنیں 1 سالہ مریم بی بی اور 4 سالہ نور فاطمہ جھلس کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئیں۔ اطلاع پاکر ریسکو فائرفائیٹر عملہ نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پانے کے بعد دونوں کمسن بچیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔والدین ہلاکت کے بارے علم ہونے پر غم سے نڈھال ہوگئے اور علاقہ بھر میں صف ماتم بچھ گیا۔واضح رہے لگنے والی آگ اکبر شاہ کے لگی تھی جس کا گھریلو سامان مکمل طور جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -