غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف آپریشن شروع

غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف آپریشن شروع

  

خانیوال (نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی(بقیہ نمبر1صفحہ10پر)

 کی زیر سرپرستی سمگل شدہ آئل فروخت کرنیوالے اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن شروع کردیا ٹیم نے اڈا مہر شاہ اور بدھلہ روڈ جہانیاں  پر دو پٹرول پمپس سیل کرکے نوٹسز جاری کردیئے پٹرول پمپس مالکان انفورسمنٹ ٹیم کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ انفورسمنٹ ٹیم کی جانب سے مہر شاہ اور الخالق فلنگ اسٹیشنز کے مالکان کو نوٹس جاری کرنے کے بعد 7 یوم کے اندر مطلوبہ دستاویزات بارے جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔مالکان کیخلاف تسلی بخش جواب نہ ہونیکی صورت میں کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور اندراج مقدمہ کی صورت میں پمپس مالکان کو14 سال قید کی سزا اور جائیداد ضبط کرنیکی سزا ہو سکتی ہے-کارروائی میں ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفینس،انڈسٹریز، کسٹم اور پولیس کے افسران نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کارروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ (تصویر ہمراہ ہے)

مزید :

ملتان صفحہ آخر -