کرپشن ختم کرنیکی منصوبہ بندی فائنل‘ عوام کو ریلیف دینگے‘ اختر ملک 

کرپشن ختم کرنیکی منصوبہ بندی فائنل‘ عوام کو ریلیف دینگے‘ اختر ملک 

  

 ملتان (نیوز  رپو رٹر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ہماری عوام باشعور ہیں اور وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہیں،وہ جانتے ہیں کہ (بقیہ نمبر4صفحہ10پر)

کس طرح دو بڑی جماعتوں نے ملک میں لوٹ مار کرکے کے اسے اس  نہج پرپہنچایا ہے،سابق حکمرانوں کے اپنے دس سالہ دور کے ریکارڈ قرضوں کا بوجھ  اب ہماری عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے،مہنگائی کی جو لہر ہمارے سامنے ہے وہ انہی کی مرہون منت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا گزشتہ روز یونین کونسل 73میں مختلف برادریوں کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،ہماری حکومت صرف عوامی فلاحی منصوبوں کی جانب توجہ فوکس کئے ہوئے ہے،ہم ہر وہ منصوبہ بنائیں گے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ہمارا نصب العین کرپشن کا خاتمہ  ہے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔اس موقع پرچوہدری لطیف گجر، سلیم لابر،ملک نور حسین ڈہیڑ،ملک نور حسین ڈہیڑ،ملک منیر،تاج برخان،ملک عبدالرف اورراناعمران شمشاد سمیت افراد بھی موجود تھے۔ جبکہ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے جنرل ہسپتال لاہور مکمل ہونے والے نیا پنجاب بجلی بچاو ریٹروفٹنگ منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر، ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق فکیلٹی ممبران اور دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ ریٹروفٹنگ منصوبے سے جنرل ہسپتال کے 1305 پنکھے اور 5061 بجلی بچانے والی لائٹس ہسپتال میں لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں دو کروڑ کا یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے جس سے سالانہ بجلی کے بل کی مد میں ایک کروڑ ستر لاکھ کی بچت ہوگی۔ ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ مختلف شہروں میں ریٹروفٹنگ کے فیز ون منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔فیز ون میں جنرل ہسپتال، نشتر ہسپتال ملتان، جی سی یونیورسٹی لاہور، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو مکمل کر دیا ہے۔بائیس کروڑ روپے کی لاگت سے چاروں اداروں کی ریٹروفٹنگ مکمل کر لی ہے۔ فیز ون سے سالانہ سولہ کروڑ روپے بجلی کے بل کی مد میں بچت ہوگی۔ جنرل ہسپتال کو فیز ٹو میں ایک میگا واٹ کاپلانٹ لگا کر سولر پر منتقل کر رہے ہیں۔جنرل ہسپتال کی مکمل سولرائیزیشن کی بعد سالانہ تین کروڑ ساٹھ لاکھ کی بچت ہوگی۔صوبائی وزیر کا مذید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو سالانہ بجلی کے بل کی مد میں تقریبا 37 ارب روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔ پنجاب میں 95 ہزار سے زائد سرکاری بجلی کے کنکشن ہیں۔ پنجاب بھر میں سرکاری کنکشنز کو سولر پر منتقل کرکے بجلی کا بھاری بھر کم بل سے جان چھڑائیں گے۔

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -