محکمہ ریلوے: شور کوٹ میں آپریشن‘ 3 کروڑ 84 لاکھ کی اراضی واگذار
ملتان (سٹی رپو رٹر)ریلوے ملتان ڈویژن کے اسٹیشن شورکوٹ کینٹ یارڈ میں قبضہ مافیاکے خلاف بڑی کاروائی کے دوران 3 کروڑ 84 لاکھ روپئے مالیت کی ریلوے (بقیہ نمبر5صفحہ10پر)
اراضی واگزار کروالی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ صدف اقبال نے اراضی واگزارکروائیجانے کے بعدرپورٹ ڈی ایس ملتان نوید مبشر کوبھجوادی ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ ملتان کی ہدائت پرگزشتہ 10 روز کے دوران کروڑوں کی کمرشل,زرعی اوررہائشی ریلوے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی جاچکی ہے ریلوے اراضی قابضین کے خلاف اراضی واگزارکروائے جانے کے سلسلے میں گزشتہ روز اسٹنٹ انجینئر خانیوال، آئی او ڈبلیو جھنگ، پی ڈبلیو آئی شورکوٹ، ریلوے پولیس کی سربراہی میں ٹیم نے شورکوٹ کینٹ یارڈ میں 2 ایکڑ ر یلویاراضی جس کی مالیت 3 کروڑ 84 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے واگزار کروالی ہے اس سے قبل گزشتہ 10 روز کے دوران کروڑوں روپئے مالیت کی ریلوے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے۔
اراضی واگذار