ملتان: پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن‘ متعدد جائیدادیں سیل 

ملتان: پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن‘ متعدد جائیدادیں سیل 

  

 ملتان (نیوز رپو رٹر) محکمہ ایکسائز ملتان کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون کے دوران شہر کے متعدد علاقوں میں بیسیوں جائیدادیں سربمہر(بقیہ نمبر9صفحہ10پر)

 کردی گئیں‘ مختلف ٹیموں نے اندرون شہر حسین آگاہی,اندرون حرم گیٹ, پاک گیٹ, ہنہوں کا چھجہ, صرافہ بازار, نواں شہر, ابدالی روڈ اور الطاف ٹان,گلستان کالونی سمیت 40 پراپرٹیزجن کے پانچ پانچ سال کے بقایا جات واجب الادا تھے ان نادہندہ جائیدادوں کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے.اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کی 20 جبکہ نواں شہر میں نادہندگان 20 پراپرٹیز موقع پر سیل کی گئیں محکمہ ایکسائز کے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں تقریبا 4 لاکھ 97 ہزار 661 روپے کی ریکوری ہوئی۔

جائیدادیں سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -