ہائی ویز سے ملحقہ کمرشل پراپرٹی پر ٹیکس نافذ کرنیکا فیصلہ 

 ہائی ویز سے ملحقہ کمرشل پراپرٹی پر ٹیکس نافذ کرنیکا فیصلہ 

  

خانیوال (نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موٹر وے اور نیشنل ہائی ویز پرووینشل ہائی ویز سے ملحقہ تمام کمرشل پراپرٹیز پر پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا (بقیہ نمبر10صفحہ10پر)

فیصلہ کرلیا‘ اس بات کا انکشاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اسد اللہ خاں نے ایک ملاقات میں کیا اس موقع پر انسپکٹر جنید خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمانہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے کمرشل پراپرٹیز پر پراپرٹی ٹیکس کا اطلاق نئے مالی سال یکم جولائی 2021 سے ہو گا۔اس فیصلے کی روشنی میں ضلع خانیوال جو روڈ زاس میں شامل گئے ہیں جن پر سروے کیلے ایکسائز انسپکڑران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گی ہیں ان میں ملتان لاہور روڈ،ملتان فیڈ سے اقبال نگر،خانیوال تا کبیروالہ روڈ،کبیروالہ تا 25پل جھنگ روڈ،ہیڈ سدھنائی تا خالق آباد،خالق آباد تا وجھیانوالہ،خانیوال تا گڑھا موڑ روڈ،مخدومپور کبیروالہ روڈ،مخدومپور تا خانیوال روڈ،خالق آباس تا مخدومپور روڈاورٹول پلازہ تا جنگل مڑیالہ شامل ہیں۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -