کوٹ ادو: ایک ہی رات میں چوری کی 5 وارداتیں‘ ملزم غائب 

کوٹ ادو: ایک ہی رات میں چوری کی 5 وارداتیں‘ ملزم غائب 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چوروں نے ایک ہی رات میں 5وارداتیں کر ڈالیں، سواریوں کے روپ میں ڈاکو محنت کش سے رکشہ چھین کر فرار ہوگئے، حساس ادارے(بقیہ نمبر14صفحہ10پر)

 کے ملازم کے گھر سے امریکی ڈالر سمیت طلائی زیورات چوری،گھر سے ایل ای ڈی، نقدی و دیگر سامان، کریانہ کی دکان سے نقدی ہزاروں کا کریانہ کا سامان، رقبہ سے الیکٹرک موٹر،محنت کش کے بھانے سے قیمتی بکرے چوری کر لئے گئے، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے، تفصیل کے مطابق سرکل کوٹ ادو میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ ایک ہی رات میں چوروں نے 5 وارداتیں کر کے شہریوں کو لاکھوں سے محروم کردیا،پہلے واقعہ موضع ڈبی شاہ محمود کوٹ کے علاقہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد نعیم شاہ کو 2 نامعلوم سواریوں نے بستی پتل سے گندم کے گٹواٹھانے کے بہانے اسے لے گئے اور راستہ میں گن پوائنٹ پر اس سے  رکشہ چھین کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ سٹی کوٹ ادو وارڈ نمبر 14چوک فاروق اعظم میں حساس ادارے کے سپاہی محمد محبوب بھٹہ کے گھر والے رشتہ داروں کے گھر گئے ہوئے تھے کہ اسی اثنا میں نامعلوم ان کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے نقدی ایک لاکھ روپے اور ایک سو امریکی ڈالر آرٹیفیشل جیولری اٹھا کر لے گئے،وارڈ نمبر 3 کوٹ ادو میں ملک زاہد منظور بھٹی کے گھر چوبارہ کے تالے کاٹ کر نامعلوم چور ایل ای ڈی،نقدی 30 ہزار روپے کے طلائی زیورات گھریلو سامان اٹھا کر لے گئے،چک نمبر 530 ٹی ڈی اے  کے محمد عدنان آرائیں کی پل88پر واقع کریانہ کی دکان کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور70 ہزار مالیت کا کریانہ کا سامان لے گئے،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 143 ایم ایل میں محمد شریف بھٹہ کے بھانہ مویشی سے نامعلوم چور دو بکرے مالیتی 50ہزار چوری کر کے لے گئے،تھانہ سنانواں کے علاقہ چک نمبر 138 ایم ایل اے میں الیاس احمد سہو کے رقبہ میں لگی موٹر مالیتی 50ہزارنامعلوم چور چوری اٹھا کر لے گئے، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ملزم غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -