بجلی‘ گیس مسلسل غائب‘ کاروبار ٹھپ

بجلی‘ گیس مسلسل غائب‘ کاروبار ٹھپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان‘ عبدالحکیم (نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر) بجلی کی طویل لوڈ (بقیہ نمبر3صفحہ10پر)
شیڈنگ کے بعد مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروباری زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ہے چھوٹی صنعتوں اور ورک شاپس درزی  بجلی کے بند ہونے سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں شہریوں اظہر رمضان کامران خان محمد ارشد محمود وقار عابد ودیگر نے چیف میپکو سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی عبدالحکیم و مضافاتی علاقہ جات گیس کا استعمال بڑھ جانے کے سبب سوئی گیس کا پریشر بالکل کم ہوچکاہے خصوصا صبح اور رات کے اوقات میں تجارتی و گھریلوصارفین گیس کے سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کمرشل صارفین نے بتایا کہ رات بھر گیس کی بندش سے کاروبارزندگی ٹھپ ہوگیا ہے گھریلو صارفین نے کہا کہ علی الصبح گیس کی لوڈشیڈنگ و کم پریشرکے سبب سکول و دفاتر جانیوالے طلباء و ملازمین کو ناشتہ کے بغیر جانا پڑرہا ہے جبکہ سرشام گیس کا پریشر بالکل کم ہوجانے کی وجہ سے کھانا ہوٹلوں سے خریدنا پڑتا ہے یا پھر دوہری قیمت میں گیس سلنڈر استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب صارفین نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کمپریشر کا استعمال شروع کردیا ہے جس کے سبب دیگر صارفین حالیہ کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے سبب  ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں،متاثرین نے جی ایم گیس ملتان سے سوئی گیس کا پریشر بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کاروبار ٹھپ