گورنمنٹ کامرس کالج لیہ میں بی ایس پروگرام  کلاسز کا افتتاح‘ حکومت تعلیمی سہولیات فراہم  کرنے کیلئے سرگرم‘ رفاقت علی گیلانی کا خطاب

گورنمنٹ کامرس کالج لیہ میں بی ایس پروگرام  کلاسز کا افتتاح‘ حکومت تعلیمی ...

  

 لیہ‘ چوک اعظم (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب (بقیہ نمبر8صفحہ10پر)

سید رفاقت علی گیلانی نے گوررنمنٹ کامرس کالج لیہ میں بی ایس پروگرام کلاسز کا افتتاح کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمیر عاصم،پرنسپل ڈاکٹر گل عباس اعوان اور دیگرسٹاف موجود تھے۔اس موقع پر معاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثما ن بزدار دور دراز علاقوں کو اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو علم وہنر سے بہرہ مندکیاجاسکے جس کا عملی ثبوت لیہ کو تقریباً چالیس بی ایس پروگرام کلاسز دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اُن کی اولین ذمہ داری جسے وہ ہمہ وقت نبھاتے رہیں گے بی ایس پروگرام کے آغاز سے طلبہ کو ان کی دہلیز پر ہی اعلی تعلیمی سہولیات میسرہوں گی۔انہوں نے کہا کہ طلبہ بی ایس پروگرام سہولت سے بھرپورفائد اُٹھائیں اور اپنے آپ کو مستقبل کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے تیارکریں۔معاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ کالج کے تمام اساتذہ انتہائی محنتی اور اعلی تعلیم یافتہ ہیں وہ اپنے طلبہ کی بھرپور علمی آبیاری کریں تاکہ وہ اپنے علاقہ اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔اس موقع پربی ایس بلاک کا افتتاح کیا گیااور دعاکی گئی۔

رفاقت گیلانی / خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -