صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا وائس  چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ نشتر ٹو کا  دورہ‘ پراجیکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا وائس  چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے(بقیہ نمبر12صفحہ10پر)

 گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز کے ہمراہ زیر تعمیر نشتر 2 کا دورہ کیا اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے پرجیکٹ کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت کو بریفننگ دی اور بتایا کہ جون 2022 میں انشاللہ اس ہسپتال کو فنکشنل کر دیا جائے گا۔جس پر وزیر صحت پنجاب نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہا اور اپنی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی سلیم لابڑ، واصف راں، طارق عبداللہ، قاسم لنگاہ اور میڈم سبین گل بھی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ موجود تھیں۔ بعد ازاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی معزز پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی جس میں مذکورہ پراجیکٹ کے حوالے سے آئیندہ کے  لاحے عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -