ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

  

 ملتان (وقا ئع نگار)شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، مویشی موٹرسائیکلیں ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق مخدوم رشید کے علاقے 19کسی وہاڑی روڑ(بقیہ نمبر16صفحہ10پر)

 ندیم اشرف سے دو ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے چاہ کھوئی والہ ناظم حسین سے تین مسلح ڈاکو نے نقدی50ہزار سمیت موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ ممتازآباد کے علاقے چاہ تارے والا محمد اجمل کیگھر چار نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر گھر سے نقدی،موٹرسائیکل ودیگر سامان مالیت7لاکھ20ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے محمد سجاد سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی، محمد وقاص سے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان جھپٹا مارکر موبائل مالیت35ہزار،باٹا چوک خالد سلیم سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل مالیت90ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے ساغر ملک سے دو ڈاکو نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلز مالیت42ہزار لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے صدر بازار عبدالطیف کی جیب سے نقدی1لاکھ48ہزار، عیدگاہ جنازہ گاہ توقیر احمد کا موبائل مالیت23ہزار، ایاز اکرم کی موٹرسائکل، تھانہ چہلیک کے علاقے اظہر نصیر ودیگر افراد کے19موبائل، ریلوے سٹیشن مبشر نصیب کا موبائل مالیت23ہزار، تھانہ ممتازآباد کے علاقے سعید احمد کے بھانہ سے مویشی مالیت1لاکھ50ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے علی حسن کی دوکان سے موبائل مالیت 25ہزار، نعیم حسین کیگھر سے نقدی و زیور مالیت 3لاکھ50ہزار، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ذوالفقار علی کی موٹرسائیکل، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے شکیل یاسر کیگھر سے ایل سی ڈی،موٹرسائیکل و موبائلز، محمد انیس کی دوکان سے نقدی35ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے شاداب کالونی خضر حیات کا موبائل مالیت10ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے علی زیب کی دوکان سے موبل آئل ودیگر سامان مالیت14لاکھ تھانہ الپہ کے علاقے فیصل ممتازآباد کے مطابق ٹرانسفارمر سامان مالیت60ہزار، ڈی ایچ اے محمد اعظم کے مطابق موٹر ایل بو مالیت5ہزار، محمد عمران کے مطابق ٹرانسفار مر سامان مالیت44ہزار،اشفاق کیگھر سے نقدی ودیگر سامان مالیت49ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے راشد حسین، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے محمد عامر کی موٹرسائیکلیں جبکہ محمد رمضان کیگھر سے گھریلوں سامان مالیت1لاکھ 10ہزار چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -