خاتون سمیت دو افراد قتل‘ حادثات میں 3 جاں بحق‘ متعدد زخمی 

خاتون سمیت دو افراد قتل‘ حادثات میں 3 جاں بحق‘ متعدد زخمی 

  

  

ملتان‘ ڈیرہ‘ رحیم یار خان‘ سمہ سٹہ‘ ڈہرکی‘ دھنوٹ (وقائع نگار‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی)پرانی دشمنی کی بنا پر دو فریقین میں تصادم، فائر لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، ڈی جی کینال سمینٹ فیکٹری کے قریب دو فریقین کے مابین پرانی (بقیہ نمبر18صفحہ10پر)

دشمنی کی بنا پر تصادم ہوگیاتصادم کے نتیجہ میں فائر لگنے سے 25سالہ ایک نوجوان محمد اعجاز ولد دین محمد موقع پرہی جا ں بحق ہوگیا جبکہ دو افرادسیف اللہ اورشہبازاحمد زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاش اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیاجبکہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ لیاقت پور کا رہائشی 35 سالہ اکمل حسین موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیاورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ خانقاہ شریف کے قریب بائی پاس کے ایل پی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا‘ خانقاہ شریف بائی پاس کے ایل پی روڈ پر تیز رفتار اینٹوں سے بھری ہو ئی ٹر الی نے موٹر سائیکل سوارکو مار دیا جوکہ محمد اصف ولد عاشق حسین قوم دادپوترموضع ہکٹرہ کا رہا ئشی تھا ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے اکر مو قع پر جابحق ہو کیا اور ٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا موٹرواے پولیس اور پنجاب پولیس ا کر کاروئی شروع کر دی ہے۔ نواحی گاں پپلی میں ملزم اصغرجلبانی نے اپنی 35سالہ بیوی امام خاتوں جلبانی کو سیاہ کاری کے الزام لگا کر  فائرنگ کرکے قتل کرڈالا‘ جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کی اور پوسٹ مارٹم کرانے  کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے آخری اطلاعات تک قاتل شوہر کے  خلاف مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی پولیس کی طرف سے اسکی گرفتاری عمل میں لای جاسکی ہے۔ سعید چوک دھنوٹ میں حافظ آباد دھنوٹ کے مقامی عبدالغفور بھٹی مرحوم کا 13سالہ موٹر سائیکل سوار بیٹا شان بھٹی کا ہائی ایس وین سے تصادم ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں شان بھٹی بے ہوش ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر 1122 اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال لے گئی۔ مگر شان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعید چوک دھنوٹ میں نا جائز تجاوزات کی بھر مار کی بنا پر آئے روز خطر ناک قسم کے ایکسیڈنٹ ہوتے رہتے ہیں۔ متعدد بار شکایات کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریشن نہیں کیا گیا۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے پانی کے تنازعہ پر دوگروپوں کے مابین تصادم،6افراد زخمی ہوگئے، موضع کوٹلہ کمبو پرمے والا کے رہائشیوں الطاف، ریاض، اعجاز،جمن لابر کا پانی کے تنازعہ پر منظور،نثار، عامر،ستار،اجمل کے مابین پانی کیکھال تنازعہ پر تلخ کلامی ہوگئی،جو بعد ازاں دونوں فریقین کے درمیان لڑائی میں تبدیل ہوکر ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے،دونوں فریقین نے حوروں،مکوں،لاتوں،گھونسوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کو زخمی کردیا اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے،لڑائی کے دوران دونوں پارٹیوں کے اعجاز، جمن لابر کے سر پھٹ گئے جبکہ اجمل، غلام ھسین، منظور اور نثار بھ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریسکیو1122کی مدد سے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جبکہ متعلقہ پولیس نے معاملہ کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -