وہاڑی: اتائی کے غلط انجکشن سے 4 سالہ بچہ جاں بحق‘ ورثاء کا احتجاج 

وہاڑی: اتائی کے غلط انجکشن سے 4 سالہ بچہ جاں بحق‘ ورثاء کا احتجاج 

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ضلع وہاڑی کے دیہی علاقوں میں اتائیوں کی بھرمار ہوگئی پپلی اڈہ پراتائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگاکر4سالہ معصوم بچے کی زندگی کاچراغ گل کر(بقیہ نمبر20صفحہ10پر)

دیا۔واقعات کے مطابق ضلع وہاڑی کے دیہی علاقوں میں انسانیت کے دشمن ڈاکٹرنمااتائیوں کی بھرمارہے پپلی اڈہ پراعجاز اتائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگاکر4سالہ معصوم بچے کی زندگی کاچراغ گل کردیااعجاز اتائی نے پپلی اڈہ پرمیڈیکل سٹورکی آڑمیں پریکٹس شروع کررکھی ہے پپلی کے چارسالہ معصوم بچے مہربان مہنی کوشدیدبخارہواتواس کی والدہ بیٹے کواعجاز کے میڈیکل سٹورپرلے گئی جہاں اس نے مبینہ طورپرڈاکٹربن کر بچے کوانجکشن لگادیاانجکشن لگتے ہی بچے کی حالت غیرہوگئی تواسے ڈی ایچ کیوہسپتال لے جایاگیاڈی ایچ کیوہسپتال میں بچے کے ٹیسٹ کرائے گئے تورپورٹس آنے پرپتاچلاکہ اس کے دونوں گردے اورجگر ناکارہ ہوچکے ہیں چندمنٹوں کے اندرہی ڈی ایچ کیوہسپتال میں  بچے نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی بچے کے والدین اورلواحقین نے وزیراعلی،کمشنرملتان،ڈپٹی کمشنراورسی ای اوہیلتھ سے اتائی کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

غلط انجکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -