محکمہ اوقاف: ڈیڈ ریکوری کیساتھ فیصل آباد سرفہرست‘ ملتان زون کا 5 واں نمبر

 محکمہ اوقاف: ڈیڈ ریکوری کیساتھ فیصل آباد سرفہرست‘ ملتان زون کا 5 واں نمبر

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)محکمہ اوقاف پنجاب کے بقایاجات 73 کروڑ سے تجاوز کر گئے۔ ڈیڈ ریکوری کے ساتھ فیصل آباد سرفہرست جبکہ ملتان زون پانچویں نمبر پر ہے۔ (بقیہ نمبر21صفحہ10پر)

واجبات کی عدم ریکوری کے باعث اوقاف کے قدیمی بقایا جات میں کمی کی بجائے ہر سال اضافہ جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق رواں مالی سال 2020-21 کے اختتام پر محکمہ اوقاف پنجاب کے بقایاجات 73 کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اراضی کی لیز، پٹہ جات، ٹھیکہ جات اور رہائشی و کمرشل یونٹس کے کرایہ جات کی مد میں واجبات کی ریکوری کے لئے مربوط نظام کے فقدان، فیلڈ سٹاف کی عدم دلچسپی و اختیارات کی کمی اور کورٹ کیسز کے باعث اوقاف کے قدیمی بقایا جات میں کمی کی بجائے ہر سال اضافہ جاری ہے۔ رواں مالی سال 2020-21 کے آغاز پر جولائی  2020 میں اوقاف کے قدیمی بقایا جات 72 کروڑ 39 لاکھ 52 ہزار 319 روپے ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ اب مالی سال کی پہلی ششماہی کے اختتام پر محکمہ کے قدیمی بقایا جات 73 کروڑ سے زائد ہیں۔ اس وقت 46کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار 959 روپے کے واجبات کے ساتھ فیصل آباد زون سرفہرست ہے اور اس زون میں صرف شور کوٹ کی 6220 ایکڑ اراضی کے 735 افراد کے ذمہ 27 کروڑ کے واجبات ہیں۔ 12 کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار روپے کے واجبات کے ساتھ لاہور زون دوسرے اور 4 کروڑ 87 لاکھ 79 ہزار روپے کے واجبات کے ساتھ پاکپتن زون تیسرے نمبر پر ہے۔ بہاولپور زون میں 4 کروڑ 67 لاکھ 68 ہزار کے واجبات ہیں۔ ملتان زون 79 لاکھ 36 ہزار، راوالپنڈی 78 لاکھ 80 ہزار، گوجرانوالا زون 91 لاکھ 48 ہزار، داتا دربار زون 56 لاکھ 3 ہزار، سرگادھا زون 34 لاکھ 40 ہزار جبکہ ڈیرہ غازیخان زون 37 لاکھ 19 ہزار سے زائد کے واجبات ہیں۔

5 واں نمبر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -