حکمران فلاپ‘ ملک میں جلد حقیقی تبدیلی آنیوالی ہے، پاکستان فورم  

  حکمران فلاپ‘ ملک میں جلد حقیقی تبدیلی آنیوالی ہے، پاکستان فورم  

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام آج مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ریاست مدنیہ کا خواب دکھانے والی حکومت (بقیہ نمبر22صفحہ10پر)

نے2021 کا آغاز بھی کمر توڑ مہنگائی کے اضافہ سے کر کے عوام کی رہتی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام پر ظلم کے پہاڑگرادیئے ہیں۔ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام سے جینا کا حق چھین لیا ہے ظالم حکمرانو ں سے جان چھڑانے کا وقت اب قریب آ گیا ہے  اور اب پاکستان کی غریب عوام پی ڈٰ ایم کی طرف دیکھ رہی ہے  انشا ء اللہ پی ڈ یٰ ایم ظالم حکمرانوں سے مقابلہ کرکے جلد ہی عوام کی موجودہ حکمرانوں سے جان چھڑائیں گی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے روزنامہ پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جمعیت علماء اسلا م مولانا ایاز الحق قاسمی، نائب امیر مولانا ابوبکر عثمان الازہری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا قاسم جامی، سٹی امیر مولانا حبیب اکبر، سٹی جنرل سیکریٹری زاہد مقصود قریشی، اور قاری محمد فہیم نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جس کی عوام میں مضبوط جڑیں موجود ہیں جمعیت کے اکابرین نے ہر دور میں باطل کو للکارا ہے آج جمعیت علماء اسلام کے کارکنان قائد جمعیت کی ایک کال پر لبیک کہنے کو تیار بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت غریب مکاؤ پالیسیاں اپنا رہی ہے تبدیلی کا نعرہ دے کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے والوں نے سب کچھ تبدیل کرکے ملک کا دیوالیہ نکال دیاہے۔

پاکستان فورم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -