خان گڑھ میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیکا انکشاف‘ لوگوں کا احتجاج
مظفر گڑھ(بیورو رپورٹ) بستی مندوریں، خانگڑھ میں مردہ جانوروں کے گوشت کادھندہ عروج پر ہے،تفصیلات کے مطابق فضل مندور نے ایک بیمار گائے شادی پر (بقیہ نمبر23صفحہ10پر)
گوشت سپلائی کرنے کیلئے خریدی تو رات کو گائے مر گئی، صبح اس نے مردہ گائے کو ذبح کر دیا اور اسکا گوشت بستی میں بیچنا شروع کر دیا، اسکے ساتھی نے حرام گائے کا سولہ کلو گوشت اور پائے فضل سے 3000 میں خرید کر اپنے علاقہ میں یہ کہہ کر بیچ دیا کہ شادی پر سے گوشت بچ گیا ہے، فضل مندور بدنام زمانہ قصاب ہے، اس سے پہلے بھی کئی بار اسکا دیا ہوا گوشت خراب یا بدبودار ہو جاتا ہے۔ ملک عابد مندور نے پانچ کلو گوشت تبلیغی جماعت والوں کیلئے خریدا، جب پکایا تو گوشت کالا اور سخت ہو گیا، تھوڑی دیر بعد بد بو بھی شروع ہو گئی۔۔ تصدیق وتحقیق کے بعد پتہ چلا کہ حرام گائے کا گوشت تھا، جب قصاب فضل سے اسکا موقف لیا گیا تو اس نے کہا کہ گائے بیمار اور کمزور تھی اسی لیئے اس کا خون نہیں نکلا، مزید معاملہ کو دبانے کے لئے پیسوں کی آفر بھی کی۔ اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔
حرام گوشت