کوٹ ادو: وزن میں ہیر پھیر‘ 4 بروکرز گرفتار‘ کنڈے سیل 

  کوٹ ادو: وزن میں ہیر پھیر‘ 4 بروکرز گرفتار‘ کنڈے سیل 

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) کاشتکاروں سے کم ریٹ میں گنا خرید (بقیہ نمبر25صفحہ10پر)

کرنے والے اور وزن میں ہیر پھیر کرنے والے بروکروں کے خلاف آپریشن تا حال جاری ہے، 4مزید بروکر گرفتار اور کنڈے سیل کر دیے گئے، تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی سخت ہدایت پر کاشتکاروں سے کم ریٹ میں گنا خرید کرنے اور وزن میں ہیر پھیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تیزی آ گئی ہے،گزشتہ شب بھی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے  رات بھر  سردی اورشدید دھند میں چھاپے جاری رکھے اور چھاپوں کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر  زراعت مظفرگڑھ ڈاکٹر شوکت علی عابدی نے تھانہ سنانواں کے علاقہ  میں الخلیل کمپیوٹر کانٹا سیل کرکے بروکر حاجی بدر گرمانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شبیر احمد شگری نے تھانہ سنانواں کے علاقہ میں کاشت کار وں سے کم ریٹ میں گنا خریدنے والیعرفان جٹ اور محمد حنیف گرمانی کو  کو گرفتار کرکے اس کا کنڈے سیل کر دیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ اڈہ شیلر پر میں چھاپوں کے دوران  شبیر احمد سہو کو گرفتار کر کے اس کا کنڈ ا کوسیل کردیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے چاروں بروکروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

کنڈے سیل

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) کاشتکاروں کی شکایات پر ڈائریکٹر ایگریکچرل (بقیہ نمبر24صفحہ10پر)

ظہور احمد نے پولیس کے ہمراہ تھانہ کوٹ سبزل اور تھانہ احمد پور لمہ کی حدود پیر احمد کورائی اور چک 28این پی میں گنے کی غیر قانونی خریدو فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈان کرکے 8بروکروں کو گرفتار کروادیا۔پیر احمد کورائی میں کاروائی کرتے ہوئے گنے کی غیر قانونی خریداری کرنے والے بروکر شیر محمدچک 28این پی میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے عمر درازمحمد سلیمندیم اخترغلام نازکمحمد فاروقمحمد بلال اور شاہ جہاں کو موقع پر گرفتار کروا دیا اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے خریداری سینٹر کو سیل کردیاڈائریکٹر ایگریکلچر ظہور احمد کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے 17/21شوکر فیکٹریز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

درد سر افراد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -