حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کنٹرول  کرے‘ خواجہ عاطف بشیر کی صحافیوں سے گفتگو

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کنٹرول  کرے‘ خواجہ عاطف بشیر کی ...

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)ممبر چیمبر آف کامرس رحیم یار خان خواجہ (بقیہ نمبر29صفحہ10پر)

عاطف بشیر نے کہا ہے کہ بجلی پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور لوڈ شیڈنگ روکی جائے تاجربرادری پہلے ہی کورونا کے باعث معاشی مسائل کا شکار ہے حکومت آئے روز پٹرول بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور سفید پوش طبقہ کی قوت خرید جواب دے رہی ہے لیکن حکومت اس کا احساس نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ حکمران اگر عوام اور تاجروں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو گھر وں کو چلے جائیں اور اقتدار اہل لوگوں کے حوالے کریں ان کی حکومت میں موجودگی سے ملک وقوم کو جونقصان پہنچ رہا ہے اس کا ازالہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر اس وقت حکومت کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں لیکن حکومت ہے کہ وہ اٹھنے کانام نہیں لے رہی کورونا کے باعث پاکستان میں سب سے زیادہ قربانیاں تاجر برادری نے دی ہیں اور اپنا کاروبار حکومت کے کہنے پر بند رکھا جس سے تاجر برادری کو بدترین اور معاشی نقصان پہنچا۔

خواجہ عاطف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -