اپوزیشن جماعتوں کو ضمنی‘ سینیٹ الیکشن  میں شکست ہوگی‘ مسز شاہدہ احمد

اپوزیشن جماعتوں کو ضمنی‘ سینیٹ الیکشن  میں شکست ہوگی‘ مسز شاہدہ احمد

  

 خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب(بقیہ نمبر30صفحہ10پر)

 اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کاضمنی انتخابات اورسینٹ کے الیکشن حصہ میں لینے کافیصلہ خوش آئند ہے لیکن انہیں احتجاجی تحریک میں ناکامی کی طرح ضمنی انتخابات اورسینٹ کے الیکشن میں بھی ناکامی ہوگی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ اگلے پانچ سال بھی عمران خان وزیراعظم ہونگے اور ملک وقوم ترقی یافتہ ممالک میں سرفہرست ہوگا۔وہ یہاں صحافیوں کے وفودسے بات چیت کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال اورقدرتی خزانوں کی سر زمین ہے ملک وقوم کی بدقسمتی کہ کرپٹ اورنااہل حکمران ٹولہ باریاں بناکر ملک وقوم کو لوٹتے رہے۔

مسز شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -