ملتان: 4 ڈاکو گرفتار‘ وارداتوں کا اعتراف 

ملتان: 4 ڈاکو گرفتار‘ وارداتوں کا اعتراف 

  

  ملتان (وقا ئع نگار)ملتان میں شہریوں نے نواحی علاقے 17 کسی(بقیہ نمبر33صفحہ10پر)

 میں ڈکیتی کی نیت سے شہری کے بھانے میں داخل ہونے والے 4 ڈاکووں کو پکڑ لیا گیا۔ 4 ڈاکووں نے درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ملتان کے نواحی علاقے 17 کسی میں توقیر نامی شہری کے بھانے میں 4 ڈاکو داخل ہوئے،ڈاکو  بھانے میں داخل ہوئے تو بھانہ مالک توقیر نے شور مچا دیا۔جس پر علاقہ کے دیگر افراد بھی موقع پر اکٹھا ہوگئے۔ملزمان سے پسٹل اور 3 چاقو بھی برآمد۔ڈاکووں کو بھانہ مالک توقیر اور دیگر شہریوں نے  تشدد کا نشانہ بنایا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مخدوم رشید موقع پر پہنچ گئی۔ملزمان نے درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

اعتراف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -