ایم ایس نشتر ہسپتال اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن  کے مذاکرات کامیاب‘ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان    

   ایم ایس نشتر ہسپتال اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن  کے مذاکرات کامیاب‘ ہڑتال ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد محمود بخاری اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کے مذاکرات(بقیہ نمبر35صفحہ10پر)

 کامیاب ہونے پر پیرامیڈیکس نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد  کی ایم ایس نشتر ہسپتال سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں پیرامیڈیکس نے اپنی طرف سے ڈیمانڈز کی ایک لسٹ پیش کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی۔ اہم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد محمود بخاری نے پیرامیڈیکس کے تخفظات کو دور کرنے اور ان کے جائز مطالبات کے فوری حل کے لیے اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالقادر خان، اے ایم ایس آٹ ڈور ڈاکٹر محمد خالد مسعود  کی سربراہی میں ایک کمیٹی کی تشکیل کے احکامات جاری کیے ہیں جس میں پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے رانا عامر علی صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن اور محمد سعید جنرل سیکرٹری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہ کمیٹی تمام آمور کو زیر بحث لاتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ مزید یہ کہ ایم ایس نشتر ہسپتال نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے کرونا الانس کے حوالے سے بھی متعلقہ احکام کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ پیرا میڈیکس نے ان تمام اقدامات کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر اور فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -