پی ڈی ایم عوامی حقوق کی جنگ ضرور جیتے گی‘ عثمان محمود 

پی ڈی ایم عوامی حقوق کی جنگ ضرور جیتے گی‘ عثمان محمود 

  

صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود‘ضلعی صدر پیپلزپارٹی حبیب الرحمان خان گوپانگ، رانا طارق محمود خاں‘سابق یوسی(بقیہ نمبر36صفحہ10پر)

 چیئرمینز میاں حسن انور شیخ‘سردار احمد علی بھٹونے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں معاشی اقتصادی اور خارجی پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ سوچ رکھتے ہیں‘حکومت کی ناکام پالیسیوں پیش نظر سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا دیکھائی دیتا ہے،صدر جنوبی پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کے عمل کو تیز کیا جارہاہے تاکہ آئندہ ہونیوالے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی مضبوط اور مستحکم بن کر ابھرے‘انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ پارٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ نانا ذوالفقار علی بھٹو،والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن‘فکرو فلسفہ پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ گامزن کر سکتے ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پی ڈی ایم کا حصہ بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی بے روز گاری،بدامنی اور کرپشن کے پیش نظر ملک میں خود کشیوں کا رجحان بڑھتا چلا جارہاہے جب کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے اکابرین کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے پیپلزپارٹی ہی ملک کے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عثمان محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -