لودھراں: ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس‘ مختلف منصوبوں پر غور 

لودھراں: ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس‘ مختلف منصوبوں پر غور 

  

لودھراں (بیوررپورٹ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفیق آرئیں کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی (بقیہ نمبر38صفحہ10پر)

روم میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر سیدکرار حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ فاروق قمر کمبوہ،ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد خان بلوچ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نواب امان اللہ، ملک آصف اعوان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد اختر،ایس ڈی او میپکو لودھراں منیر اکبر، ایکسین پی ایچ ای ڈی لودھراں را عبدالوحید،ایس ڈی او بلڈنگ سب ڈویژن شاہد نذیر،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اخلاق،را محمد اسلم، تینوں تحصیلوں کے چیف میونسپل آفیسرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام2020-21، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز II، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام سیپ فیز I، فیز II، فیزIII،  پنجاب میونسپل سروس پروگرام فیز I،سکول ایجوکیشن سیکٹر2020-21 ضلع لودھراں کے سکولوں کے بحالی پروگرام سمیت لوکل گورنمنٹ اے ڈی پی2020-21، اور حلقہ این اے 161کے لئے 10کروڑ روپے کے پیکج کے تحت جاری سکیموں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیاکہ صوبائی ترقیاتی بجٹ کے تحت ضلع لودھراں میں 14ارب روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام کیئے جا رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21کے تحت 36سکیموں پر کام جاری ہے جن میں سے 16سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ان سکیموں میں ہائرایجوکیشن کی 1، سپورٹس کی 4، ہیلتھ کی 2، واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کی10، سوشل ویلفیئر کی 1، ایل جی اینڈ سی ڈی کی 3، روڈ ز کی 11، پبلک بلڈنگز کی 3، اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی 1سکیم شامل ہے۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز IIکے تحت 23سکیموں پر کام جاری ہیں جن میں سے 8سکیمیں مکمل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیزIIکی سکیموں میں سی اینڈ ڈبلیو ہائی ویز لودھراں کی11اور پی ایچ ای ڈی لودھراں کی 12سکیمیں شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پروگرام 2018-19فیز I کی 141سکیموں میں سے 122سکیمیں مکمل ہیں۔اجلا س کو بتایا گیاکہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام2019-20 فیز Iکی 243سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ ان سکیموں میں تحصیل کونسل لودھراں کی 53، میونسپل کمیٹی لودھراں کی 60، تحصیل کونسل دنیاپور کی 40، میونسپل کمیٹی دنیاپور کی 23، تحصیل کونسل کہروڑپکا کی 17جبکہ میونسپل کمیٹی کہروڑپکا کی50سکیمیں شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ سکول ایجوکیشن سیکٹر کی 16سیکموں کیلئے ورک آرڈ جاری ہو چکے ہیں جن پرکام جاری ہے جبکہ 8سکیموں کے لئے اشتہارات محکمہ تعلقات عامہ لاہور کو اشاعت کیلئے بھجوائے جا چکے ہیں۔ جبکہ ضلع لودھراں کے ماڈل سکول بحالی پروگرام کے تحت 10سکولوں میں کام جاری ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں شفیق آرئیں نے کہاکہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ فنڈز کو 100فیصد ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ منصوبہ جات کی تکمیل میں غیر ضروری التوا سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ فلاح عامہ کے جاری منصوبوں میں کام کی رفتار اور کام کے معیار و میٹریل کے استعمال پر کٹری نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ افسران عوامی مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دیں۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ترقیاتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے مراحل کی کٹری نگرانی کی جائے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کوباہمی مربوط رابطہ کاری کویقینی بناتے ہوئے فلاح عامہ کے منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرنے کی تاکید کی۔

غور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -