ملتان کو صاف ستھرا‘ خوبصورت بنانے کا حکم‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹاسک 

ملتان کو صاف ستھرا‘ خوبصورت بنانے کا حکم‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹاسک 

  

 ملتان (سٹی  رپو رٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب زاہداختر زمان نے شہر اولیاکو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں ہیں اور ملتان(بقیہ نمبر41صفحہ10پر)

 ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر میں روزانہ پیدا ہونیوالا 1ہزار ٹن کچرا اٹھانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے،اس کے علاوہ تمام محکموں کے سینٹری ورکرز اور مالیوں کی فہرستیں بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔دیگر محکموں کے سینٹری ورکرز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی معاونت کریں گے جب کہ نئی مشینری کی خریداری تک ضرورت پڑنے کی صورت میں کمپنی کو کرایہ پر مشینری حاصل کرنیکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اس سلسلہ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کو مرکزی شاہراہوں اور اہم چوکوں کی صفائی اور خوبصورتی کا مشترکہ پلان بنائیں گی،کمپنی اور پی ایچ اے کو سڑکوں کی گرین بیلٹس پر لگے پودوں کی تراش خراش اور صفائی کے لئے ایک ہی وقت مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی اہم سڑکوں کے اطراف میں روزانہ لائم لائننگ کرے گی اورمصروف سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو روزانہ دو بار کیا جائے گاجب کہ کمپنی کو پی ایچ اے کے سپرنکلرز کی مدد بھی حاصل ہوگی،ملتان سے لاہور، بہاولپور اور ڈی جی خان جانیوالی شاہراہوں پر صفائی کے مثالی انتظامات بھی کئے جائیں گے۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -