رحیم یار خان: 10 وارداتیں‘ ملزم زیورات‘ نقدی لیکر فرار‘ کارروائی شروع 

  رحیم یار خان: 10 وارداتیں‘ ملزم زیورات‘ نقدی لیکر فرار‘ کارروائی شروع 

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 10 وارداتیں ملزمان نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل کمپیوٹر واٹر پمپ اور بیٹریاں چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات لیبر کالونی کے رہائشی محمد عمران کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 5 لاکھ (بقیہ نمبر42صفحہ10پر)

30 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات اور کمپیوٹر چرا لیا دوسری واردات نرسری گرانڈ کے رہائشی مجیب عالم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا تیسری واردات بابر کالونی کے رہائشی محمد سہیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات رحمت کالونی کے رہائشی ندیم یوسف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات چک 84 کے رہائشی محمد ندیم اشرف کے ساتھ پیش آئی جہاں 8 ملزمان شبیر وغیرہ نے 27 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا چھٹی واردات چک 153 کے رہائشی محمد عرفان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 36 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات نثار کالونی کے رہائشی محمد اصغر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات ملک آباد کے رہائشی محمد عقیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات فتح پور کمال کے رہائشی اللہ وسایا کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان فدا حسین وغیرہ نے 50 ہزار 500 روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی جبکہ دسویں واردات پاکستان چوک کے رہائشی عتیق الرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 51 ہزار روپے مالیت کا واٹر پمپ چرا لیااور فرارہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -