کوٹ چھٹہ میں بڑا آپریشن، دومبینہ دہشتگر دگرفتار، تین دستی بم، اسلحہ برآمد: تفتیش کا دائرہ وسیع 

کوٹ چھٹہ میں بڑا آپریشن، دومبینہ دہشتگر دگرفتار، تین دستی بم، اسلحہ برآمد: ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) انسداد دہشت ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا کردو مبینہ دہشتگرد گرفتارکرکے تین دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا (بقیہ نمبر44صفحہ10پر)

ذرائع کے مطابق کوٹ چھٹہ کے نزدیک عالی والامیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشتگرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے بروقت کارروائی کر کے دومبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تین دستی بم اور پسٹل 30- بور برآمد کرلیا - گرفتار دہشتگردوں کی شناخت صدیق اور دوان شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے  ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -