مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد  رہنماؤں کا ہر فیصلہ قبول کرنیکا اعلان

  مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد  رہنماؤں کا ہر فیصلہ قبول کرنیکا اعلان

  

 گگو منڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے(بقیہ نمبر48صفحہ10پر)

 قیادت کے ہر فیصلہ پر عمل درآ مد کرنا فرض سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلع وہاڑی کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے مسلم لیگ ن کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اجلاس میں ساجد شاہ،تہمینہ دولتانہ،سعید خان منہیس،نعیم خان بھابھہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آ رائیں،رکن قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آ رائیں،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،ایم پی اے،خالد محمود ڈوگر ایم پی اے،میاں ثاقب خورشید ایم پی اے،چوہدری محمد یونس کسیلیہ،میاں سعید رامے،بھی موجود تھے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آ ئی حکومت کی نا کام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے اور ہر طبقہ کے لوگ معاشی مشکلات کے بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں میاں محمد نواز شریف،میاں شہباز شریف، مریم نواز،اور میاں حمزہ شہباز پر مکمل اعتماد ہے اور ان کے تمام فیصلوں پر مکمل عمل درآ مد اپنا فرض سمجھتے ہیں اجلاس میں ضلع وہاڑی میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے متعلق شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -