ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی  سالانہ کارکردگی رپورٹ 2020ریلیز 

  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی  سالانہ کارکردگی رپورٹ 2020ریلیز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)
کی طرف سے سالانہ کارکردگی رپورٹ 2020 کی پریس ریلیز جاری کی گئی۔سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال  2020 میں 502422 مریض ہسپتال میں علاج معالجے کے لیے رجسٹرد ہوئے۔ جن میں سے 360251 مریض جنرل او پی ڈی اور 142171 مریض ایمر جنسی او پی ڈی میں لائے گئے 79538 مریضوں کو مختلف وارڈز میں ایڈمٹ کیا گیا۔ گزشتہ سال 2461 نارمل ڈیلیوریز اور 2526 ڈیلیوریز بذریعہ آپریشن ہوئیں 7216 مریضوں کو مفت ڈائیلسز کی سہولت فراہم کی گئی اس کے علاوہ 105651 لیبارٹری ٹیسٹ  اور 33187 ریڈیالوجی ٹیسٹ کیے گئے، جس میں ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور سی ٹی سکین شامل ہیں۔ آؤٹ ڈور میں سب سے زیادہ مریض میڈیسن، چلڈرن اور آنکھوں کے ڈیپارٹمنٹ میں چیک کیے گئے۔ اِن ڈور میں سب سے زیادہ مریض ایمرجنسی، چلڈرن، گائنی، ڈایالسز اور آنکھوں کے وارڈز میں ایڈمٹ کیے گئے سرجریز کے حوالے سے آئی ڈیپارٹمنٹ 3814  سرجریز کے ساتھ سرِ فہرست رہا، جبکہ گائنی ڈیپارٹمنٹ 2548، سرجیکل یونٹ(2) 2331 سرجریز، آرتھو ڈیپارٹمنٹ 1420 سرجریز، سرجیکل یونٹ1میں 457 سرجریز اور یورالوجی ڈیپارٹمنٹ 92 سرجریز کے ساتھ نمایا ں رہے۔ سال 2020 میں  ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کاتمام میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف کورونا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا رہا۔ فرسٹ ویو کے دوران ہسپتال میں کل 103 مریض لائے گئے، جن میں سے 71 مریض کورونا پازیٹو تھے۔ ان میں سے 63 مریض علاج کے بعد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے جبکہ 8 مریض جانبر نہ ہو سکے سیکنڈ ویو کے دوران کل 8 مریض لائے گئے، جن میں سے ایک  پازیٹو مریض جو ہسپتال کے حاضر سروس ڈاکٹر  منظور حسین  صاحب تھے، جن کو حالت سیریس ہونے کی وجہ سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، اور وہاں  وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ریلیز