زکریا یونیورسٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ بیالوجی کے سیمینار ہال میں سٹیزن پورٹل پر آنیوالی شکایات کا تفصیلی آڈٹ‘ مشاورت
ملتان (سپیشل رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ بیالوجی بہاء (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)
الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے سیمینار ہال میں سٹیزن پورٹل پر آنے والی شکایات کا تفصیلی آڈٹ ہوا.پی سی پی/ ایچ ای سی کی ٹیم نے جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ڈیش بورڈ ز پر موجود شکایات کا آڈٹ کیا. اس موقعہ پر ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیش غلام نبی نے. سٹیزن پورٹل کمپلینٹ ریزرویشن کمیٹی کے ممبران پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان اور ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق سے ملاقات کی.پرووائس چانسلر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا. سٹیزن پورٹل کے فوکل پرسن جامعہ زکریا کے ڈاکٹر حبیب الرحمن اطہر بھی موجود تھے.ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اینلسز ایکٹویٹی ایچ ای سی ڈاکٹر فرمان اللہ انجم نے سٹیزن پورٹل پر شکایات اور اس کے حل کے مقاصد اور وزیراعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل کے ویژن کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سے متعلقہ شکایات کو حل کرکے اساتذہ و ملازمین اور طلباء طالبات کے مسائل کو کم کیا جاسکتا ہے. انہوں نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی کیجانب سے دی گئی سہولیات بارے اطمینان کااظہار کیا جبکہ ڈائریکٹر ایچ ای سی غلام نبی نے سٹیزن پورٹل پر شکایات کے آڈٹ کے طریقہ کار کے متعلق بتایا. یہ آڈٹ دو دن جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا. ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبیداللہ انور، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انشورنس حمیرا قدوس اور ڈپٹی ڈائریکٹر عقیلم فاطمہ شامل تھیں ٹیم نے یونیورسٹی آف سرگودھا، یونیورسٹی آف جھنگ، یونیورسٹی آف سدرن پنجاب، یونیورسٹی آف ایگری کلچر ملتان، ایم این ایس یونیورسٹی آف انجیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، وومن یونیورسٹی ملتان، وومن یونیورسٹی بہاول پور، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، چولستان ویٹرنری یونیورسٹی بہاول پور، خواجہ فرید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی رحیم یار خان، غازی یونیورسٹی ڈیر ہ غازی خان اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ڈیش بورڈ کا تفصیلی آڈٹ کیا ہے۔
آڈٹ/ مشاورت