پیپلز پارٹی ہی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ  بنائے گی‘ مہر ارشاد سیال کی صحافیوں سے گفتگو

پیپلز پارٹی ہی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ  بنائے گی‘ مہر ارشاد سیال کی ...

  

 بارہ میل(نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی حکومت،تاریخ کی نااہل(بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

 ترین حکومت ثابت ہورہی ہے،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے نام پر ووٹ لینے والوں نے وعدہ پورا کرنے کی بجائے ”سیکرٹریٹ“ کا لولی پاپ دیکر عوام کو بیوقوف بنایا،پیپلز پارٹی ہی اقتدار میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی،ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی کے رہنماو ممبر قومی اسمبلی مہر ارشاد حسین سیال نے موضع نڑہال کبیروالا میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی سردار احمد حیات خان سیال کے بھائی،پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کے نائب صدر سردار غلام مصطفےٰ خان سیال کے چچا اور سردار مدثر خان سیال کے والد سردار کبیر احمد خان سیال کی وفات پر اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والے تحریک انصاف کے حکمرانوں نے عوام کو بری طرح مایوس کیا ہے،کمر توڑ ریکارڈمہنگائی اور بے روزگاری نے شہریوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا،پاکستان کی سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر ہمیشہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کیں اور ان کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا اور انشاء اللہ! آئندہ بھی اقتدار میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع سردار غلام حسین خان سیال،سردار حسیب اسلم خان سیال،سردار اسلم حیات خان سیال،سردار شکیب خان سیال،سردار معظم حیات خان سیال اور دیگر بھی موجود تھے۔

ارشاد سیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -