بوگس بل: ہیڈ ماسٹر‘ سٹاف اینٹی کرپشن آفس  طلب‘ انکوائری میں اہم انکشافات متوقع 

بوگس بل: ہیڈ ماسٹر‘ سٹاف اینٹی کرپشن آفس  طلب‘ انکوائری میں اہم انکشافات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقا ئع نگار)ملتان میں محکمہ تعلیم میں کرپشن کا انکشاف کا ہوا ہے۔ ممتاز آباد سرکاری سکول کے ہیڈماسٹر سمیت (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)
دیگر سٹاف اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے‘ فروغ تعلیم اور دیگر مدعات میں کرپشن کی شکایت پر ہیڈ ماسٹر سمیت دیگر سٹاف کو طلب کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق ملتاں میں ممتاز باد کے سرکاری سکول میں فروغ تعلیم فنڈز سے بوگس بلز کی مد لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی۔کینٹین اور پارکنگ سٹینڈ  بھی بغیر نیلامی من پسند ٹھیکیداروں کو نوازے گئے۔ اینٹی کرپشن نے بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ہیڈماسٹر سرکاری سکول  شمیم احمد سمیت دیگر سٹاف کو طلب کرلیا۔دو سال کے دوران سکول میں ہونے والے اخراجات کی تفصیل،لیجر اور کیش بک طلب کرلی گئی۔سائیکل اور کینٹین ٹھیکہ جات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
انکشافات متوقع