چڑوں کے نام پر جنگلی پرندے کھلائے  جانے کا انکشاف‘ 2 شکاری گرفتار 

چڑوں کے نام پر جنگلی پرندے کھلائے  جانے کا انکشاف‘ 2 شکاری گرفتار 

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)محکمہ وائلڈ لائف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سیہڑ نامی پرندے کا شکار کرکے (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)

ہوٹلوں پر سپلائی کرنے والے 2 شکاریوں کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے ہلاک شدہ سینکڑوں پرندوں کی کھیپ برآمدکرلی۔محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے ملزمان کو جنگلی بیبلر کا شکار کرکے لے جاتے ہوئے چولستانی علاقے سے گرفتار کیاہے۔ ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرکے مطابق بیبلر نامی جنگلی پرندے کو مقامی زبانوں میں سیہڑ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ ریسٹورنٹس کا بھی سراغ لگایا جائے گا جہاں یہ پرندے خرید کر کھلائے جاتے ہیں۔

جنگلی پرندے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -