نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جائیگا‘ یوسف رضا گیلانی

 نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جائیگا‘ یوسف رضا گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
محمد پوردیوان (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی  جمہوریت اداروں آئین پاکستان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے جمہوریت واداروں کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں پی ڈی ایم میں (بقیہ نمبر46صفحہ10پر)
 اختلاف نہیں چٹان کی طرح مضبوط ہے سلیکٹیڈ وجعلی حکومت کو مزید وقت  دینا جمہوریت وملک وقوم کے مفاد میں نہ ہے پی ڈی ایم نے وزیراعظم کو 31جنوری کی جوڈیڈ لائن دی ہے اس پرمستعفی ہونا ہی ہوگا پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا  ملک وقوم کو درپیش بحرانوں کا حل مڈٹرم انتخابات ہی ہیں  مرد حر سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کیلئے  دعا گو ہیں  جنوبی پنجاب الگ صوبہ کے نام پر بھی 8کروڑ سرائیکی عوام سے مذاق کیا گیا ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافیوں سماجی شخصیات  عبدالجبار خان نواب محمد حسین فریدی ایم شہباز خان گشکوری جام احمد علی ابرار حسین قریشی محمد زین العابدین خان سے ملاقات میں کہا کہ ،،ملک وقوم،،کے وسیع تر مفاد میں  پی ڈی ایم نے وزیراعظم عمران خان کو 31جنوری کی مستعفی ہونے کی جو ڈیڈ لائن دی ہے وہ حتمی ہے اور وزیراعظم کو استعفی دے دینا چاہیے  ملک کو اندرونی وبیرونی سازشوں کا سامنا ہے ملک دشمن عناصر ملک میں دہشتگردی کا بازار گرم کرکے انارکی پھیلانا چاہتے ہیں دہشتگردی انتہا پسندی کے خلاف سب سے ذیادہ قربانیاں  بھٹو خاندان وپیپلز پارٹی نے دیں  سلیکٹیڈ نااہل ونالائق حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا  پی ڈی ایم اتحاد چٹان کی طرح متحد ہے اختلاف کی خبریں  حکومتی ڈس انفارمیشن ہے جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر باشعور عوام کو الگ سب سیکرٹریٹ کے نام پر لولی پاپ دیا گیا عوام بااختیار صوبہ چاہتے ہیں نہ کہ غیر مکمل سیکرٹریٹ انشااللہ جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی کا مضبوط گڑھ وقلعہ ثابت ہوگا  سلیکٹیڈ کی رخصتی نوشتہ دیوار ہے ملک وقوم کے درپیش بحرانوں کا حل مڈٹرم انتخاب ہی ہیں اور اگلے وزیراعظم نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے ہم مردحر سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کیلئے  دعا گو ہیں  اس موقع پر ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی  سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی بھی موجود تھے۔
یوسف رضا گیلانی