راجن پور اور مٹھن کوٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے 11 منصوبے منظور

 راجن پور اور مٹھن کوٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے 11 منصوبے منظور

  

 مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی) ضلع راجن پور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے کیونکہ میرا تعلق اس پسماندہ علاقہ سے ہے اس لئے میں وہاں کے لوگوں گو (بقیہ نمبر47صفحہ10پر)

درپیش مسائل کو بہتر طریقہ سے جانتا ہوں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے مٹھن کوٹ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے سردار اویس خان دریشک سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ضلع راجن پور کے لوگوں کے مسائل کم وقت میں حل ہوں جس کے لئے انہوں نے فوری طور پر کوٹ مٹھن اور گردونواح کے لئے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی نئے سروں سے تعمیر، صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے11منصوبوں کی فوری منظوری بھی دی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار اظہر خان گوپانگ  نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کے ذریعے ایم پی اے سردار اویس خان دریشک کے فنڈز سے12 کروڑ روپے کی لاگت سے کوٹ مٹھن میں 1 کروڑ45 لاکھ روپے سے زائد رقم سے مدنی مسجد سے بستی میانی ڈسپوزل تک سیوریج سکیم36, لاکھ روپے سے زائد رقم سے میانی روڈ کوٹلہ حسین بند تک کی مرمت 75 لاکھ روپے سے زائد رقم سے میراں سخی سے روڈ بے نظیر روڈ تک کی مرمت 1کروڑ روپے سے زائد لاگت سے چلڈرن پارک اور آفتاب سٹیدیم کوٹ مٹھن کی مرمت 35لاکھ سے زائد رقم سے مرمت سرکلر روڈ کوٹ مٹھن سے بستی محب علی،60 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے روڈ گرلز کالج چوک سے فخر بند تک40 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹاؤن کمیٹی کی مشینری کی خرید اور مرمت اور جن منصوبوں کے لئے تحصیل کونسل کے ذریعے ٹیندر طلب کئے گئے ہیں ان میں ایک کروڑ75 لاکھ روپے کی لاگت سے بستی پھلی سے بستی اللہ بخش روڈکی تعمیر اور مرمت،51 لاکھ روپے کی لاگت سے ونگ سے بخاری تک رود کی مرمت اور تعمیر،38لاکھ روپے کی لاگت سے دھینگن موڑ سے پل قادرہ کینال،1 کروڑ16 لاکھ روپے کی لاگت سے انڈس ہائی وے سے کوٹلہ مالیم تک روڈ کی تعمیر اور مرمت شامل ہے۔

منصوبے منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -