واردات کے بعد فرار ہونیوالے ڈاکو شجاع آباد میں گرفتار‘ اسلحہ‘ نقدی برآمد 

واردات کے بعد فرار ہونیوالے ڈاکو شجاع آباد میں گرفتار‘ اسلحہ‘ نقدی برآمد 

  

بستی ملوک (نمائندہ پاکستان) تھانہ جلہ آرائیں کی حدود میں ملک انصر مشروب ساز کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر کی سپلائی والی گاڑی سے ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے(بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

 والے ڈاکو شجاع آباد میں دوران واردات عوام کے ہتھے چڑھ گئے شہریوں نے ڈاکوکو تھانہ صدر شجاع آباد پولیس کے حوالے کردیا ملزمان سے اسلحہ و نقدی بھی برآمد ہوئی ہے تھانہ جلہ آرائیں کے ایس ایچ او محمد اسماعیل اطلاع ملتے ہی ڈسٹری بیوٹر ملک انصر کے ہمراہ تھانہ صدرشجاع آباد پہنچا جہاں پر ملزمان کی موٹرسائیکل جو کہ بستی ملوک میں دوران واردات استعمال ہوئی موجود تھی جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی پکٹرے گئے ملزمان میں سے ایک بستی ملوک جبکہ دوسرا لودھرں کا رہائشی تھا۔پولیس کے مطابق مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

نقدی برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -