کرپشن الزام: لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو کوٹ مٹھن گرفتار‘ تفتیش شروع 

کرپشن الزام: لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو کوٹ مٹھن گرفتار‘ تفتیش شروع 

  

مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی) کسان اتحاد کے صدر راؤ شوکت کے الزام پر ایف آئی اے نے لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو کوٹ مٹھن سجاد ملک کو گرفتار کر لیا ہے اس پر الزام تھا کہ سجاد(بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)

 ملک نے بجلی کے پول کی تبدیلی کے مد میں لاکھوں روپے رشوت لی جبکہ اس نے کروڑوں روپے کرپشن کی کمائی سے مبینہ طور پر ناجائز ا ثاثہ جات بنائے جن میں کروڑوں روپے مالیت کی دو آئس فیکٹریاں ایک فلور ملز، دو آئل ملز35 ایکڑ زرعی اراضی، 8 دکانیں اور تین اضلاع راجن پور،ڈیرہ غازیخان اور رحیم یار خان میں دیگر پراپرٹی شامل ہے تحقیقات کے بعد ملزم پر الزامات ثابت ہونے پر ایف آئی اے ملتان کے انسپکٹر زبیر میتلا نے اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ملزم سجاد ملک کا پانچ روز ہ جسمانی ریماند حاصل کر کے مزید تحقیقات ت شروع کر دی ہے۔

کرپشن الزام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -