لڈن: علاقے کی تعمیر و ترقی کے اقدامات  قابل ستائش ایم پی اے ثاقب خورشید 

لڈن: علاقے کی تعمیر و ترقی کے اقدامات  قابل ستائش ایم پی اے ثاقب خورشید 

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان مسلم ن کے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ لڈن جیسے پسماندہ (بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)

علاقہ میں ڈیفنس ویو بزنس ہب کا قیام یہاں کے مکینوں کیلئے انمول تحفہ ہے پنجاب کے کامیاب ڈویلپر شیخ محمد یوسف کو لڈن میں نئے کاروباری مرکزی کے قیام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں نئی مارکیٹ بننے سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی آئے گی وہ معروف ڈویلپر شیخ محمد یوسف کے لڈن میں نئے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں شیخ محمد حارث،شیخ محمد بلال، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سلیم،میاں زاہد خان دولتانہ،الیاس بندیشہ،ایوب بندیشہ،احسن ایوب بندیشہ،میاں آصف خورشید،صدر ایمراء شاہد نیاز چوہدری،میاں وحید الرحمان،میاں مختار دولتانہ، سعید افضل، محمد اقبال کملانہ،غفار انجم،مصدق چوہدری،حاجی محمد عارف،محمد عظمان رانا سمیت کثیر تعداد میں پراپرٹی ڈیلرز اور انویسٹرش موجود تھے قبل ازیں میاں ثاقب خورشید،میاں زاہد دولتانہ،شیخ محمد یوسف اور شیخ حارث نے فیتہ کاٹ کر نئے کاروباری مرکز کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے شیخ محمد یوسف نے بتایا کہ لڈن کے شہریوں کو چار سالہ آسان اقساط میں 400 کھلی اور کشادہ دوکانوں کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے اور تمام دوکانوں کو پارکنگ سمیت سیوریج اور لائٹ سمیت سیکورٹی و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کریں گے تقریب میں معزز مہمانوں کیلئے پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا آخر میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

ثاقب خورشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -