سرکاری افسر بن کر لوٹ مار‘ جعلساز گرفتار 

  سرکاری افسر بن کر لوٹ مار‘ جعلساز گرفتار 

  

  ملتان (وقا ئع نگار)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کی کاروائی  سرکاری افسر بن کر شہریوں سے  آن لائن(بقیہ نمبر58صفحہ 7پر)

 رقوم بٹورنے والا شخص گرفتار  کرلیا۔عبداللہ نامی شخص نے خواتین کو بھی سوشل میڈیا پر ہراساں کیا۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ عبداللہ خالد نامی  شخص نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا۔ گریڈ 18 کے سرکاری افسر  کا نام استعمال کیا۔خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کیا۔شہریوں کو بلیک میل کرکے رقوم بذریعہ انٹرنیٹ حاصل کیں۔ملزم نے سرکاری افسر بن کر سوشل میڈیا پر خواتین کو بھی ہراساں کیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

جعلساز گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -