مخدوم جاوید ہاشمی کا بجلی میٹر بدستور غائب  14 جنوری کو ایس ڈی او عدالت طلب

مخدوم جاوید ہاشمی کا بجلی میٹر بدستور غائب  14 جنوری کو ایس ڈی او عدالت طلب

  

  ملتان (خصوصی رپو رٹر)  سینئر سیاستدان و رہنما مسلم لیگ ن مخدوم جاوید ہاشمی کے بجلی کے میٹر کاٹنے کا معاملہ بدستور (بقیہ نمبر60صفحہ 7پر)

الجھا ہوا ہے‘ بل کی ادائیگی کے باوجود میٹر کاٹ دیا گیا۔ 2 جنوری 2021 کو سول عدالت ملتان میں مخدوم جاوید ہاشمی اور محکمہ کے وکلا کو سماعت کے بعد میپکو کو  بجلی کا میٹر فوری بحال کرنے کا حکم دیا گیا لیکن 4 جنوری تک احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث جاوید ہاشمی کے کونسل تنویر عالم ہاشمی نے توہین عدالت  کی درخواست دائر کی گئی جس میں ایس ڈی او نعمان بھٹی کو طلب کیا گیا جو 7 جنوری کو بھی حاضر نہ آیا آئندہ پیشی 11 جنوری پھر 12 جنوری دی گئی لیکن ایس ڈی او پیش نہ ہوا عدالت نے ایس ڈی او کو 14 جنوری کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ جاوید ہاشمی کی جانب سے وکیل تنویر عالم ہاشمی کیس کی پیروی کررہے ہیں۔

عدالت طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -