چودھری شوگر ملز کو بھجوائے گئے انکم  ٹیکس کیخلاف درخواست‘ درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کی مہلت

چودھری شوگر ملز کو بھجوائے گئے انکم  ٹیکس کیخلاف درخواست‘ درخواست گزار کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی چودھری شوگر ملز کو بھجوائے گئے انکم ٹیکس کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کی مہلت دے دی دوران سماعت عدالت نے قراردیا کہ کمشنر کے پاس اختیار ہے کہ کسی بھی فرم کا آڈٹ کرواسکتا ہے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پہلے بھی ہماری ملز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے پرانے اور نئے نوٹس میں کوئی فرق نہیں صرف رقم تبدیل ہے سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تو آڈٹ ہونا ہے، آڈٹ کروانے کیلئے نوٹس بھیجے ہیں آڈٹ سے قبل یہ درخواست ناقابل سماعت ہے فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ جب آڈٹ ہوجائے گا پھر اعتراضات اٹھا سکتے ہیں درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف بی آر نے نے  24 ملین کے انکم ٹیکس کی ریکوری کا نوٹس بھیجا، انکم ٹیکس ریکوری نوٹس میں اصل رقم سے زائد شامل کی گئی ہے ایف بی آر حکام کی جانب سے درخواست گزار شوگر ملز کیخلاف کارروائی کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعاہے کہ انکم ٹیکس ریکوری کے نوٹس کو کالعدم قرار دیاجائے۔
مہلت

مزید :

صفحہ آخر -