ملزمہ وکیل کی رہائی کیلئے خاتون وکلاء کاہائیکورٹ کے احاطہ میں احتجاج 

ملزمہ وکیل کی رہائی کیلئے خاتون وکلاء کاہائیکورٹ کے احاطہ میں احتجاج 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب بار کونسل میں ہنگامہ آرائی کرنے والی ملزمہ وکیل کی رہائی کیلئے خاتون وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا خاتون وکلاء کاکہنا تھا کہ نسرین مجید چوہان ایڈووکیٹ کو بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا گیا انہوں نے جعلی وکلاء کے خلاف آواز بلند کی تھی احتجاج کرنیوالی وکلاء نے کہا کہ گرفتار خاتوں وکیل کو مردانہ حوالات میں قید کیا گیا ہے جو غیر قانونی اور خواتین کے استحصال کے مترادف ہے نسرین مجید چوہان کو فوری طور پر رہا کیا جائے خاتون وکلاء نے خبردار کیا کہ نسرین مجید چوہان ایڈووکیٹ کورہانہ کیا گیا توآج  دوپہر 2بجے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت کے باہر دھرنا دیاجائے گا۔

احتجاج 

مزید :

صفحہ آخر -