ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سمیت  دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سمیت  دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ سے سپیشل برانچ تبادلہ نہ کرنے پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سمیت دیگر کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،مسٹرجسٹس شاہدوحیدنے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کے ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں تعینات ہے،مقررہ مدت پوری کرنے کے باوجوداس کا سپیشل برانچ تبادلہ نہیں کیا گیا، تبادلہ نہ کرنے پراس نے اسسٹنٹ آئی جی ٹریننگ پولیس کو درخواست دی۔داد رسی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت نے اے آئی جی ٹریننگ کو زیر التواء درخواست پر15 روز میں فیصلے کا حکم دیا،عدالت کے یکم ستمبر 2020 ء کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی،عدالت سے استدعا ہے کہ حکم عدولی پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -