بازیابی کیلئے دائر درخواست مسترد، لڑکی کو دوبارہ شوہر کے ساتھ بھیج دیاگیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست مستردکرتے ہوئے لڑکی کو دوبارہ شوہر کے ساتھ بھیج دیا درخواست گزارعذرا بی بی کی طرف سے اپنے داماد محمد انور کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ محمد انور نے اس کی بیٹی کو زبردستی اپنے پاس رکھاہواہے،لڑکی اقراء شہزادی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے دو سال قبل اپنی پسند سے شادی کی اسکی ایک بیٹی بھی ہے،والدین کی جانب سے اسے اور اس کے شوہر کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جاری ہے دوران سماعت فاضل جج نے ماں بیٹی کو مفاہمت کیلئے وقت دیا مگر دونوں کی مفاہمت نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے لڑکی کے بیان پرسکیورٹی کے حصار میں اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے دائردرخواست مسترد کر دی۔
درخواست مسترد