ڈائریکٹر ایڈمن نادرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس،جواب طلب 

   ڈائریکٹر ایڈمن نادرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس،جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایڈمن نادرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے سکیورٹی گارڈ محمد ادریس کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارکاموقف ہے کہ اس کا کنٹریکٹ مکمل ہونے سے قبل ہی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا برطرفی کے خلاف پہلے نادرا حکام کو درخواست دی، داد رسی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت نے درخواست ڈائریکٹر ایڈمن نادرا کو بھجواتے ہوئے ڈائریکٹر نادرا کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیاتھا، عدالت کے یکم اکتوبر 2020 ء کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی،عدالت سے استدعاہے کہ حکم عدولی پر ڈائریکٹر ایڈمن نادرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -